نیب نے شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے اثاثے منجمد کردیے

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے منقولہ و غیر منقولہ اثاثے منجمد کردیے، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے اثاثے بھی منجمد کیے گئے ہیں۔
نیب کی جانب سے لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کے منقولہ وغیر منقولہ اثاثے منجمد ہونے کے بعد پراپرٹیز اور گاڑیوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے، سابق وزیراعظم کی فروخت شدہ گاڑی کا ٹرانسفر بھی روک دیا گیا۔ اثاثے منجمد ہونے والوں میں ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل بھی شامل ہیں۔
دریں اثنا اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی گاڑی ٹرانسفر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔