شاہد آفریدی کی بیٹی کا نکاح

کراچی: سابق اسٹار آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کا نکاح ہوگیا، جس کی ویڈیو بھی تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گیدرنگ ایونٹ پلینر کی جانب سے اقصیٰ آفریدی کے نکاح کا ڈیجیٹل کارڈ اور مہندی کے ایونٹ کی تیاریوں کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔

اس میں بتایا گیا تھا کہ اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر ناصر نامی نوجوان سے ہورہی ہے، نکاح کے لیے اقصیٰ کی مہندی لگائی تقریب کا انعقاد بھی کیا جاچکا ہے۔

اب اقصیٰ آفریدی کے نکاح کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں شاہد آفریدی، شاہین شاہ آفریدی کو بھی تقریب میں موجود دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی کا رشتہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے طے ہوچکا ہے اور ان دونوں کی شادی فروری 2023 میں ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔