شاہد آفریدی نے 15 برس سے بند لائبریری کھولنے کا بیڑا اُٹھالیا

پشاور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں پندرہ برس سے بند لائبریری کھولنے کی ذمے داری اٹھا لی ہے۔
کرکٹر شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر ٹانک میں 15 برس سے بند پبلک لائبریری کی حالت زار دیکھی تو انہوں نے کہا کہ اس لائبریری کی حالت دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ لائبریریاں علم پھیلانے کا ذریعہ ہیں اور نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، ان کی تعلیم پر توجہ دینا ہماری ذمے داری ہے، لائبریری کو دوبارہ کھولنے اور اس کی حالت ٹھیک کرنے کے لیے شاہد آفریدی فائونڈیشن تعاون کرے گی اور اس سلسلے میں جلد اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔