قومی ٹیم میں رضوان کیساتھ فخر کو اوپنر بھیجا جائے، شاہد آفریدی

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی نے قومی ٹیم میں محمد رضوان کے ساتھ فخر زمان کو اوپنر بھیجنے کا مشورہ دے دیا۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیم میں محمد رضوان کے ساتھ فخر زمان کو اوپنر بھیجنے کا مشورہ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنا چاہیے۔
انضمام الحق نے کہا کہ میرے خیال میں بابر اعظم تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے مطمئن نہیں ہوتے، پہلے 6 اوورز میں ان کا اسٹرائیک ریٹ بہتر ہوتا ہے مگر اس کے بعد نہیں، انہیں تیسرے نمبر پر کھیلتے ہوئے مشکل ہوگی۔
مصباح الحق نے کہا کہ فخرزمان بھی سیٹ ہونے میں تھوڑا وقت لیتے ہیں، بابر دائرے میں کوئی شاٹ کھیلیں تو مشکل میں آجاتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔