تم شاہد آفریدی ہو؟ ایئرپورٹ پر دلچسپ واقعہ!

کراچی: سپراسٹار شاہد آفریدی کو کون نہیں جانتا، ملک کا بچہ بچہ ان کا فین ہے لیکن ایئرپورٹ پر شاہد آفریدی کے ساتھ ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔
سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی اور دیسی آنٹی کی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر اپنی بیٹیوں کے ساتھ کھڑی خاتون شاہد آفریدی کو نہیں پہچانتیں۔
خاتون نے شاہد آفریدی کو آواز دی اور کہا کہ ’اے بھائی! ادھر آؤ بیٹا، لڑکیاں کہہ رہی ہیں تم شاہد آفریدی ہو‘؟

اس پر شاہد آفریدی کی جانب سے ہاں کہنے پر خاتون نے کہا کہ چلیں تصویر لے لیں۔
شاہد آفریدی نے مداحوں کی خواہش پوری کرتے ہوئے ان کے ساتھ تصویر بنوائی۔
مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو پسند کیے جانے کے ساتھ دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔