ن لیگ جیسے قطری خطوں میں بدنام ہوئی، اب بھی ایسا ہی ہوگا: شہباز گل

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی جھوٹی آڈیو ریلیز کی گئی، یہ پہلے بھی جھوٹی خبر دے کر معافی مانگ چکے ہیں۔
شہباز گل نے وائرل کلپ کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ریلیز کرنے والے نواز شریف کی بے گناہی کی جھوٹی خبر دے کر معافی مانگ چکے، اگر آڈیو ویڈیو کی بات کرنی ہے تو پہلے قیوم ملک کی بات کی جائے، مسلم لیگ ن والے جس طرح پہلے قطری خطوں میں بدنام ہوئے، اب بھی ایسا ہی ہوگا۔
ادھر لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فرانزک کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ آواز ثاقب نثار ہی کی ہے، ایک دن حق اور سچ سامنے آکر ہی رہتا ہے۔ نواز شریف، مریم کی سزا عدل کے ہر پیمانے کے مطابق ختم ہوچکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔