رہنما تحریک انصاف شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کا نام کابینہ کی منظوری سے ای سی ایل پر ڈالا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کا نام اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا۔
خیال رہے کہ پچھلے مہینوں شہباز گل اپنی متنازع سیاسی سرگرمیوں اور بیانات کے باعث زیر حراست اور قانونی کارروائی سے دوچار رہے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔