شہباز گل کے اسسٹنٹ اظہار کی اہلیہ کی ضمانت منظور

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مقامی عدالت نے شہباز گل کے اسسٹنٹ اظہار کی اہلیہ کی ضمانت منظور کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، جسے 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلیا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے شہباز گل کے اسسٹنٹ اظہار کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران اس کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں پر پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔