عدالتی حکم پر شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ، رپورٹ کل متوقع!
لاہور: عدالتی حکم پر قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے اینٹی باڈیز اور کورونا ٹیسٹ کے سیمپل لے لیے گئے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی رپورٹس کل آنے کا امکان ہے۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے عدالتی حکم پر انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اینڈ ہیلتھ سائنسز سے ٹیسٹ کروائے، عدالتی حکم پر شہباز شریف کی دونوں ٹیسٹوں کی رپورٹ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈائریکٹر عدالت میں پیش کریں گے۔
دوسری جانب آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی کٹس پہن کر گاڑی میں ہائی کورٹ آئے، شہباز شریف نے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر ضمانتی مچلکوں پر دستخط کیے۔