شہباز اور حمزہ کی پیرول پر رہائی کیلیے درخواست!

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور اُن کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست جمع کرادی گئی۔
ڈپٹی سیکریٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) عطا اللہ تارڑ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو جمع کرائی، درخواست میں کہا گیا کہ شہباز شریف کو اپنی والدہ اور حمزہ شہباز کو اپنی دادی کی تجہیز و تدفین میں شرکت کے لیے پیرول پر فوری طور پر 2 ہفتوں کے لیے رہا کیا جائے۔
(ن) لیگی پارٹی ذرائع کے مطابق مرحومہ بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان پہنچنے پر نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی اور تدفین جاتی امرا قبرستان میں میاں شریف کی قبر کے پہلو میں کی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔