شاہ رخ خان بڑا اسٹار ضرور، لیکن اچھا اداکار نہیں، فردوس جمال

لاہور: سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک شاہ رخ خان اچھے اداکار نہیں ہیں۔
فردوس جمال نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے ناصرف پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بلکہ ہالی وُڈ اور بالی وُڈ کے حوالے سے بھی بات کی۔
میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ دلیپ کمار نے اپنی ولایت شاہ رخ خان کو منتقل کی ہے جس پر آپ کا کیا کہنا ہے؟
فردوس جمال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بات سے متفق نہیں، میرا نہیں خیال اس میں کوئی ولایت ہوتی ہے، نہ یہ کوئی ریاست ہے نہ کوئی زمین اور نہ ہی کوئی ڈگری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان میں بہت سی خامیاں تھیں، بولنے کی خامی تھی، جسم بھی اچھا نہیں تھا، میں یہ کہتا ہوں کہ وہ اداکار اتنا بڑا نہیں ہے جتنا بڑا وہ ایک اسٹار ہے۔

خیال رہے کہ ماضی میں فردوس جمال کی جانب سے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔