شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تہران میں ایرانی ہم منصب اور دیگر حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایرانی دارالحکومت میں کل وزارتی اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں وزیر خارجہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور علاقائی صورت حال سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
قبل ازیں شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے کے موقع پر بھی ان کے ہمراہ تھے، جہاں عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، امریکی خصوصی صدارتی نمائندہ برائے ماحولیات جان کیری اور بحرین کے وزیراعظم سلمان بن حماد سے بھی ملاقات کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔