بھارت بلوچستان میں مسلسل مداخلت کررہا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے صوبے بلوچستان میں مسلسل مداخلت اور افغانستان میں امن کی کوششوں کو بھی متاثر کررہا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت مسلسل کوشش کرتا چلا آرہا ہے کہ پاکستان میں عدم استحکام ہو۔ انہوں نے کہا بھارت افغانستان میں امن کی کوششوں کو بھی متاثر کررہا ہے، اس حوالے سے وہ امریکی نمائندہ خصوصی کو بھی بھارت کی ان مذموم کوششوں سے متعلق بتاچکے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں دہشت گرد لوگوں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے، پاکستانی جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا، بھارت اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لیے دہشت گردی کرارہا ہے، بھارت دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے دہشت گردی کے واقعات چاہتا ہے، مقبوضہ کشمیر پر عالمی توجہ بڑھنے پر بھارت نے پلوامہ کا ڈرامہ رچایا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔