پاکستان کا عرب امارات پر ویزا مشکلات کے ازالے کیلیے زور

نیامے: پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یو اے ای کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون امور کو ویزا کے حصول میں درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے جلد ازالے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
نائجر میں او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے دوران متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون امور ریم الہاشمی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، کورونا کی وبائی صورت حال، ویزوں کے حصول اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس کے علاوہ آئندہ سال دبئی میں منعقد ہونے والی ایکسپو نمائش میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔
ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مذہبی اور تہذیبی ہم آہنگی کی بنیاد پر دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو یو اے ای کے ویزے کے حصول میں درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے جلد ازالے کی ضرورت پر زور دیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔