دشمن نے بلوچستان کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی ناکام کوشش کی، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ دشمن نے بلوچستان کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی ناکام کوشش کی، وطن کی حفاظت میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔