شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر سازش کا الزام عائد کردیا
ملتان: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی جماعت پر سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلی حلقہ 217 کا انتخاب میری پارٹی نے ہی مجھے ہروایا، 2018 کے انتخابات میں میرے خلاف میری پارٹی نے ہی سازش کی۔
شاہ محمود قریشی کا ملتان میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ برملا کہہ رہا ہوں اور خان کو بھی کہا ہے، آج پنجاب کی کیفیت یہ نہ ہوتی اگر شاہ محمود یہاں سے ایم پی اے ہوتا۔
سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر تمہارے سوچنے کا یہ انداز نہیں ہے تو17 جولائی بھی گزر جائے گی اورکوئی فرق نہیں پڑے گا،217 والو جاگو، مجھے کیا فرق پڑا میں تو وزیر خارجہ بن گیا، تمہیں فرق پڑا، ملتان اور جنوبی پنجاب کو فرق پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے کہا مت لڑا زین قریشی کو، وائس چیئرمین کا بیٹا ہار گیا تو بہت بے عزتی ہوگی، میں نے کہا نہیں، کچھ جنگیں ہار جیت کے لیے نہیں لڑی جاتیں۔