حکومت کا 15 جون کے بعد بورڈ کے امتحانات کرانے کا اعلان
حکومت پاکستان نے 15 جون کے بعد بورڈ کے امتحانات کرانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 15 جون کے بعد بورڈ امتحانات شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
Class 9 and 11 exams will take place according to the time table of the respective boards. No truth in rumours that they will not be held
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) May 5, 2021
ان کے مطابق گذشتہ روز ہونے والی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ کے امتحانات 15 جون کے بعد شروع ہوں گے۔
منصوبے کے مطابق 15 جون کے بعد 12 ویں اور 10ویں جماعت کے امتحانات ہوں گے، گیارہویں اورنویں جماعت کے امتحانات بعد میں شروع ہوں گے۔
Interprovincial Education Ministers Conference (IPEMC) took place yesterday. It was decided that Board exams would begin after June 15. Intermediate and Matric exams would be given priority so that results can come in before university admissions.
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) May 6, 2021