ٹوبہ ٹیک سنگھ، گھر میں آتش زدگی سے 7 افراد جاں بحق

پیر محل: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آگ لگنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، گھر میں گیس لیکیج کے باعث آتش زدگی سے 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل کے نواحی گاؤں میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگ گئی، جس سے جھلس کر 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی، جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسکہ سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ 3 افراد کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر گوجرانوالا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور2 بچے شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔