سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد کمانڈرغفورعرف جلیل ہلاک

باجوڑ: دہشت گردی کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشت گرد کمانڈر غفور عرف جلیل فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر غفور عرف جلیل فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کمانڈر غفور عرف جلیل متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے اور افغانستان میں موجود مولوی فقیر محمد کا قریبی ساتھی تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔