ای وی ایم کے استعمال میں چیلنجز درپیش ہیں: سیکریٹری الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال آئندہ عام انتخابات میں ہوگا یا نہیں، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، ای وی ایم کے استعمال میں چیلنجز درپیش ہیں۔
چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے استعمال کے حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، آئندہ عام انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال سے پہلے 14 مراحل سے گزرنا ہوگا، ای وی ایم کے استعمال سے متعلق مزید 3 سے 4 پائلٹ پروجیکٹ کرنا پڑیں گے۔
کمیٹی رکن عالیہ کامران نے سوال کیا کہ جہاں انٹرنیٹ نہیں ہے وہاں ای وی ایم مشین کیسے استعمال ہوگی، مشینں کہاں رکھیں گے، ووٹر کیسے استعمال کرے گا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اس وقت آپ کے سوالات کے جوابات نہیں دے سکتے، ایک پولنگ اسٹیشن پر کتنی الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں درکار ہوں گی، فیگر آؤٹ کرنا باقی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔