کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرکے اپنی مرمت خود کرنے والا کنکریٹ ایجاد

میساچیوسٹس: امریکی سائنسدانوں نے ایسا ماحول دوست کنکریٹ ایجاد کرلیا ہے جو ہوا میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرکے اپنی دراڑوں کی خود ہی مرمت کرلیتا ہے اور یوں زیادہ عرصے تک اپنی پائیداری بھی برقرار رکھتا ہے۔
وورسیسٹر پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر نیما راہبر اور ان کے ساتھیوں نے یہ کنکریٹ انسانی خون میں پائے جانے والا ایک خامرہ (اینزائم) استعمال کرتے ہوئے ایجاد کیا ہے اور اس کی تفصیلات ’’اپلائیڈ مٹیریلز ٹوڈے‘‘ نامی ریسرچ جرنل میں آن لائن شائع کروائی ہیں۔
تجربات کے دوران اس کنکریٹ نے فضائی کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتے ہوئے اپنی دراڑیں اور چھوٹے موٹے سوراخ 24 گھنٹے میں خودبخود بند کردیئے ۔۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔