بچوں کی موجیں ختم، کراچی سمیت سندھ بھرمیں اسکول کھل گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں میں آج سے اسکول کھل گئے۔
محکمہ تعلیم سندھ کی مشروط اجازت کے بعد 100 فیصد ویکسینیٹڈ اسٹاف والے اسکولزنے آج سے تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اسکولوں کو 50 فیصد حاضری کے ساتھ طلبا کو بلانے کی اجازت ہے۔ تین دن ایک شفٹ اور باقی تین دن دوسری شفٹ کی کلاسز ہوں گی۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صرف ویکسینیٹڈ تدریسی اور غیر تدریسی عملے والے اسکولوں کو کھلنےکی اجازت ہے باقی اسکول بند رہیں گے۔ والدین کو بھی ویکسینیشن کرواکر کارڈ اسکول میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ اسکولوں کیلیے انسداد کورونا ایس او پیز پر عمل لازمی کرنا ہوگا۔ اسکولوں میں کورونا اور ویکسینیشن کی صورتحال کا جائزہ صرف محکمہ تعلیم کی کمیٹی ہی لینے کی مجاز ہو گی۔ سندھ میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر 16 جولائی کو تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔