سندھ میں تعلیمی ادارے اب 23 کے بجائے 30 اگست کو کھلیں گے
کراچی: سندھ میں تعلیمی ادارے اب 23 کے بجائے 30 اگست کو کھلیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ نے صوبے میں 23 اگست سے اسکولز کھلنے کی تاریخ میں توسیع کردی، جس کے بعد تمام تعلیمی ادارے 30 اگست کو کھولے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ نے اس حوالے سے پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صوبے بھر میں تعلیمی ادارے اب 30 اگست کو کھلیں گے۔ محکمہ صحت کی ہدایت کے مطابق اس دوران تمام اسکولوں کے اساتذہ اور اسٹاف کو اپنی کورونا ویکسی نیشن کرانا ہوگی، تاکہ وبا سے معصوم بچے متاثر نہ ہوسکیں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں پیر 23 اگست سے صوبائی وزیر تعلیم نے سندھ بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔