سندھ میں اسکولوں کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھادی گئیں

کراچی: سندھ کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھادی گئیں۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے اعلان بھی سامنے آگیا۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کے مطابق گرمی کی شدت اور برسات کے امکان کے باعث چھٹیاں بڑھائی گئی ہیں۔
وزیر تعلیم سندھ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں 14 اگست کی سرگرمیوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا، تمام نجی اور سرکاری اسکول جشن آزادی سے متعلق پروگرام کریں گے۔
سید سردار شاہ نے کہا کہ تعطیلات کے بعد سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا۔
دھیان رہے کہ اس سے قبل سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد یکم اگست سے اسکول دوبارہ کھلنے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔