پنجاب اور بلوچستان میں تعلیمی ادارے کھل گئے
اسلام آباد: پنجاب اور بلوچستان میں چھٹیوں کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے۔
ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب، بلوچستان اور اسلام آباد میں تعلیمی ادارے کھل گئے۔ اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں میں درس و تدریس کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا۔
پنجاب میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے کھلنے کے ساتھ ساتھ آج سے نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی ہو گیا ہے جبکہ صوبائی حکومت نے سرکاری و نجی اسکولوں میں پرائمری تک یکساں نصاب تعلیم بھی رائج کر دیا ہے۔
اسکولوں میں ایک روز میں صرف 50 فیصد طلبا کو بلانے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ ویکسی نیشن نہ کرانے والے اساتذہ کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہے۔
تمام تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ماسک کا استعمال لازمی ہے۔
دوسری جانب سندھ میں حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے جزوی لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ مکران ڈویژن کے کالجز اور ٹیکنیکل تعلیمی ادارے اب 7 اگست تک بند رہیں گے