اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود 15 فیصد پر برقرار

کراچی: بینک دولت پاکستان نے مانیٹری پالیسی جاری کردی ہے۔
اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق شرح سود میں کوئی کمی یا اضافہ نہیں کیا گیا اور شرح سود 15 فیصد پر برقرار ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اگست اجلاس کے بعد معاشی سرگرمیوں میں سست روی آتی رہی ہے، مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق سیلاب سے معاشی منظرنامہ تبدیل ہوا ہے، سیلاب کی تباہی کے اثرات کا جائزہ لینے کا عمل جاری ہے، سیلاب کے بعد مہنگائی سے نمٹنے اور نمو برقرار رکھنے کے لیے زری مؤقف مناسب ہے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ غذائی سپلائی مسائل سے مہنگائی کی شرح اور دورانیہ بلند رہ سکتا ہے، طلب کم ہونے سے معاشی نمو کے امکانات کمزور ہوئے ہیں، طلب کم ہونے سے منہگائی بھی کم ہونی چاہیے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔