سعودیہ نے مزید 7 ملکوں کی پروازوں پر پابندی عائد کردی

ریاض: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مزید 7 ممالک سے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا۔
ایک بیان میں وزارت کے ایک اہلکار نے کہا کہ یہ فیصلہ کئی ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی تازہ ترین وبا کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
سعودی حکومت نے جن ممالک سے پروازیں معطل کی ہیں ان میں جمہوریہ ملاوی، جمہوریہ زیمبیا، جمہوریہ مڈغاسکر، جمہوریہ انگولا، جمہوریہ سیشلز، جمہوریہ ماریشس، کوموروس کی جمہوریہ شامل ہیں۔
عرب میڈیا نے سرکاری ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ ممالک سے ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ آنے والے غیر ملکی مسافروں کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں ہے، تاہم وہ سعودی حکام کی طرف سے اجازت یافتہ دیگر ممالک میں 14 دن قرنطینہ کرکے سعودیہ آسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس ماہ کے شروع میں سعودی عرب نے کووڈ 19 کی نئی قسم سے متعلق خدشات کے درمیان 7 افریقی ممالک سے سفر معطل کردیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔