سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورۂ پاکستان ملتوی

اسلام آباد: سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کا پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان نے 21 نومبر کو پاکستان کا مختصر دورہ کرنا تھا جو اب ملتوی کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان ملتوی کرنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
اس سے قبل سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ولی عہد کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز اضافی بیل آؤٹ پیکیج ملنے کی توقع ہے اور دورے میں سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے اور متعدد پاک سعودی پٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سفارتی ذرائع نے یہ بھی کہا تھا کہ بے یقینی سیاسی صورت حال میں مزید خرابی سعودی ولی عہد کے دورے میں رکاوٹ کا باعث بن سکتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔