حج، عمرہ زائرین کے علاوہ دیگر مسافروں کے آب زم زم لے جانے پر پابندی

جدہ: سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے حج اور عمرہ زائرین کے علاوہ دیگر تمام افراد پر آب زم زم ملک سے باہر لے جانے پر پابندی عائد کردی۔
بیرون ملک کے خبر رساں اداے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے سعودی عرب کے لیے آپریٹ کرنے والی تمام ایئرلائنز کو مراسلہ ارسال کردیا۔
وزارت کے فیصلے کے مطابق صرف حج اور عمرے پر آنے والے مسافر ہی آب زم زم اپنے ہمراہ لاسکتے ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا کہ وزٹ ویزا، بزنس ویزا اور نوکری پیشہ افراد اپنے ہمراہ آب زم زم ساتھ نہیں لاسکتے، حج اور عمرے کے مسافروں کے لیے بھی کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز زم زم واٹر کی پانچ لیٹر کی صرف ایک بوتل ہی جہاز پر لوڈ کی جاسکتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔