سرگودھا: مسافر وین کا سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق

سرگودھا: مسافروں سے بھری وین میں سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بھلوال میں کوٹ مومن روڈ پر کامرس کالج کے قریب ہیش آیا، جس میں مسافر بس کے اندر گیس لیکیج کے سبب اچانک آگ بھڑک اٹھی، نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔
واقعے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ادارے پہنچ گئے، زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بھلوال منتقل کیا۔ سلنڈر گیس لیکیج کے باعث جلنے والی گاڑی مکمل جل کر راکھ بن گئی۔
حادثے کے 7 زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جاں بحق افراد میں سے کسی کی بھی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق مسافروں کا مکمل جسم جلنے کے باعث شناخت میں مشکلات پیش آرہی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔