نشیب و فراز آتے رہتے ہیں، مکمل توجہ پی ایس ایل پر ہے، سرفراز
کراچی: پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان اور سابق قومی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ابھی تو میں جوان ہوں، بھرپور محنت کررہا ہوں اور مستقبل کے لیے پُراعتماد بھی ہوں۔
قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہوجانے والے سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دکھی نہیں بلکہ خوش ہوں، زندگی میں نشیب و فراز آتے ہیں، میری مکمل توجہ اگلے پی ایس ایل پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق قومی کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی شمولیت سے ہماری ٹیم مزید مضبوط ہوگی اور میں بہت مسرور ہوں، شاہد آفریدی بہترین کرکٹر اور سینئر ہونے کے ناتے ہمیشہ رہنمائی کرتے ہیں۔