قابل اعتراض ویڈیوز کیس، اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت منظور

لاہور: پنجاب کی اسٹیج اداکاراؤں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے کے معاملے پر اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔
لاہور کی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج نے تھیٹر میں اسٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے اسکینڈل کے کیس کی سماعت کی، اداکارہ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی، جس کو عدالت نے 21 دسمبر تک منظور کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے اسٹیج اداکاراؤں کی قابل اعتراض ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے، ایف آئی اے نے تھیٹر مالک ملک طارق محمود کی درخواست پرمقدمہ درج کیا جب کہ گزشتہ روز تھیٹر ڈائریکٹر اجمل، سمیع اللہ اور عمران اختر کی عبوری ضمانت 21 دسمبر تک کے لیے منظور کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ خوشبو پاکستانی فلموں کے مقبول اداکار ارباز خان کی اہلیہ ہیں اور لاہور اسٹیج کی خاصی بااثر شخصیت گردانی جاتی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔