سرفراز نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر کا اعزاز پالیا

گال : پاکستان کی کرکٹ ٹیم دورۂ سری لنکا پر ہے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے تین ہزار رنز مکمل کرلیے۔
سرفراز احمد نے 3 ہزار رنز کا سنگ میل 52 ویں ٹیسٹ میں عبور کیا، وکٹ کیپر بیٹر 21 ففٹی اور 4 سنچری بھی اسکور کرچکے ہیں۔
سرفراز احمد پاکستان کی جانب سے 3000 رنز بنانے والے 20ویں بیٹر ہیں۔
سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر ہیں۔
دوسری جانب قومی کھلاڑی عبداللہ شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ایک ہزار رنز مکمل کیے ہیں، انہوں نے بھی گال ٹیسٹ کے دوسرے روز یہ سنگ میل عبور کیا۔
عبداللہ شفیق نے 24 ویں ٹیسٹ اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے گال ٹیسٹ کے دوسرے روز 101 رنز پر پاکستان کی 5 وکٹیں گر گئی ہیں۔
کھیل کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم 312 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی پاکستان کی جانب سے بھی اننگز کے آغاز پر ٹاپ آرڈر فلاپ ہوگیا اور 101 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔