سارہ قتل کیس، ملزم شاہ نواز دو ہفتے کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

اسلام آباد: سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ نواز امیر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے صحافی ایاز امیر کے بیٹے مرکزی ملزم شاہ نواز امیر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سینئر سول جج عامر عزیز کی عدالت میں کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے دوران سماعت جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے عدالت نے ملزم شاہ نواز امیر کو 14 روز کے لیے جیل بھیج دیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔