سارہ انعام قتل کیس: ضمانت خارج، ملزم شاہ نواز کی والدہ گرفتار

اسلام آباد: صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہ نواز کی والدہ ثمینہ شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
اسلام آباد پولیس نے ضمانت خارج ہونے پر ثمینہ شاہ کو گرفتار کیا، ایڈیشل سیشن جج شیخ سہیل نے مرکزی ملزم کی والدہ کی ضمانت خارج کی۔
اس سے قبل، ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں 19 اکتوبر تک توسیع کی گئی تھی۔
دھیان رہے کہ 23 ستمبر 2022 کو معروف صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز امیر نے اپنی کینیڈین نژاد پاکستانی اہلیہ سارہ انعام کا قتل کردیا تھا۔ ملزم شاہ نواز امیر نے فارم ہاؤس نمبر 46 میں اپنی 37 سالہ بیوی سارہ کو بہیمانہ طریقے سے قتل کیا۔
ملزم واردات کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگیا تھا، تاہم پولیس نے چھاپہ مار کر اسے حراست میں لیا اور تھانہ شہزاد ٹاؤن منتقل کردیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔