اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر کی منگنی

کراچی: اداکارہ سارہ خان نے گزشتہ روز اچانک اپنی منگنی کی خبر شیئر کرکے اپنے چاہنے والوں کو حیران کردیا، ان کی منگنی اور مہندی کی تقریب کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
اداکارہ سارہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہاتھ میں منگنی کی انگوٹھی نمایاں تھی اور تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا تھا ’’میں نے ہاں کردی۔‘‘
سارہ خان کی یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور دیگر شوبز شخصیات سمیت ان کے چاہنے والوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اداکارہ سارہ خان نے پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر کے ساتھ منگنی کی ہے۔ فلک شبیر نے بھی گزشتہ روز اپنی اور سارہ کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تھی، جس میں وہ سارہ خان کو شادی کے لیے پرپوز کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر سارہ خان کی پوسٹ کے بعد ان کی منگنی کی تقریب کی مزید وڈیوز بھی بڑی تعداد میں شیئر ہورہی ہیں۔

Falak Shabir proposes Sarah Khan✨

These two are literally COUPLE GOALS!? Falak Shabir on his knees proposing Sarah Khan✨ She said, YES!?

Posted by Abdul Samad Zia Weddings on Wednesday, 15 July 2020

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔