ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ثقلین مشتاق کو کوچنگ پینل میں شامل کیے جانے کا امکان

لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ثقلین مشتاق کو قومی ٹیم کے کوچنگ پینل میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھو ہیڈن بیٹنگ اور جنوبی افریقہ کے ورنون فلینڈر بولنگ کوچ کی ذمہ داریوں کیلیے منتخب کیے جا چکے ہیں، ثقلین مشتاق ٹیم کے سربراہ ہوں گے، عبدالرزاق کی جگہ بنتی نظر نہیں آرہی، ورنون فلینڈر 6 اکتوبر کو لاہور پہنچ رہے ہیں۔
میتھو ہیڈن آئی پی ایل میچز کے لیے بطور مبصر پہلے سے ہی یواے ای میں موجود ہیں،وہ دبئی میں ہی پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان 1 ،2 روزمیں متوقع ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔