سانحہ بلدیہ کیس کا فیصلہ 22 ستمبر تک موخر

کراچی: سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 22 ستمبر تک موخر کردیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی جس میں رحمان بھولا، زبیر چریا، رؤف صدیقی سمیت دیگر ملزم پیش ہوئے۔ عدالت کی جانب سے آج کیس کا محفوظ فیصلہ سنائے جانے کا امکان تھا، تاہم عدالت نے مقدمے کا فیصلہ 22 ستمبر تک موخر کردیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا گیا تھا۔
سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں عدالت نے رواں ماہ 2 ستمبر کو فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جب کہ فروری 2017 میں ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی، رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی تھی، کیس میں ملزمان کے خلاف 400 عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔
خیال رہے کہ 11 ستمبر 2012 کو بلدیہ فیکٹری آتش زدگی کیس میں 260 افراد جل کر جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ فیکٹری مالکان نے آتشزدگی کا ذمے دار ایم کیو ایم کو قرار دیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔