ثانیہ سعید کا اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان

کراچی: پاکستان کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے بعداز مرگ اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔
اداکارہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایک انسان کی زندگی بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے۔
ثانیہ سعید نے عطیہ اعضا کرنے کے عالمی دن کے موقع پر ایس آئی یو ٹی کے ویبنار میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بعداز مرگ اپنے اعضا ایس آئی یو ٹی کو عطیہ کرنے کا اعلان کرتی ہیں۔
ثانیہ کے اس اعلان کو عوام کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے ثانیہ پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی سینئر اداکارہ ہیں۔ اُن کے کریڈٹ پر کئی کامیاب ڈرامے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنے کیریئر کی شروعات میں ٹی وی پروگراموں میں میزبان کی حیثیت سے بھی کام کرچکی ہیں۔ اپنے عمدہ اداکاری کے باعث انہیں عوام میں خاصی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔