ثانیہ مرزا کا ٹینس کی دُنیا سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

میلبورن: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ٹینس کی دُنیا سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2022 کا ٹینس سیزن ان کے کیریئر کا آخری سیزن ہوگا۔
انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان آسٹریلین اوپن کے خواتین کے ڈبل ایونٹس کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد کیا۔

ثانیہ مرزا نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن اس کی کچھ وجوہ ہیں۔ میرا بہت زیادہ سفرکرنا میرے 3 سال کے بیٹے کے لیے اچھا نہیں ہے اوریہ میرے لیے بہت اہم بات ہے۔ میری فٹنس بھی کم ہورہی ہے اورمجھے لگتا ہے کہ میری ریکوری میں لمبا عرصہ لگے گا۔
ثانیہ مرزا 6 گرینڈ سلام ٹائٹل جیت چکی ہیں جب کہ وہ ڈبلیو ٹی اے کی ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ پربھی رہ چکی ہیں۔ ثانیہ مرزا ڈبلیوٹی اے کی سنگل رینکنگ میں ٹاپ 30 میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی کھلاڑی ہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ہیں اور اس جوڑے کا ایک تین سال کا بیٹا بھی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔