بھارتی میڈیا پر ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی افواہوں کا زور

ممبئی: ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کی شادی کی بھارتی میڈیا پر افواہیں زور پکڑتی دکھائی دیتی ہیں۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ دونوں جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔
بھارتی ویب سائٹ ’مصالحہ‘، ’ٹائمز ناؤ‘ اور ’زوم‘ کے مطابق ثانیہ مرزا اور محمد شامی 20 اگست 2024 کو شادی کرنے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کی جانب سے سوشل میڈیا کی متعدد پبلی کیشنز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ جوڑا جلد شادی کرسکتا ہے۔
ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی تاریخ کا انکشاف کرنے والے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیلنے والی اس خبر کی تاحال کوئی سچائی سامنے نہیں آسکی ہے۔
تاحال دونوں معروف شخصیات کی جانب سے ان خبروں کی کوئی تصدیق یا تردید بھی نہیں کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہیں، ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک بھی ہے جو اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔
ثانیہ مرزا کے والد نے رواں سال کے آغاز میں اپنی بیٹی کی شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔