سیم اصغری کی اپنے اور برٹنی اسپیئرز کے درمیان طلاق کی تصدیق

نیویارک: ایرانی نژاد امریکی ماڈل سیم اصغری نے عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔
ماڈل سیم اصغری نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے برٹنی اسپیئرز سے علیحدگی کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔ سیم نے پیغام میں لکھا کہ میں اور میری بیوی نے ایک ساتھ اپنا سفر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ 6 سال کی محبت اور ایک دوسرے سے وابستگی کے بعد میں اور میری بیوی نے ایک ساتھ اپنا سفر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ہم ایک دوسرے کے لیے محبت اور احترام کو برقرار رکھیں گے اور میں اس کے لیے ہمیشہ نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ رازداری کی اپیل کرنا مضحکہ خیز لگتا ہے اس لیے میڈیا سمیت تمام لوگوں سے کہوں گا کہ احترام کریں اور سمجھیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سے یہ خبر گردش کررہی تھی کہ ذہنی مسائل کا شکار رہنے والی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے شوہر نے طلاق فائل کردی ہے جب کہ انہوں نے برٹنی پر دھوکا دہی اور تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے شادی سے قبل ہونے والے معاہدے کے تحت رقم کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
خیال رہے کہ برٹنی اسپیئرز اور سیم اصغری 14 ماہ قبل ہی شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ 29 سالہ اصغری نے 41 سالہ گلوکارہ کی ذہنی صحت اور والد کے خلاف حقوق ملکیت کے تاریخی مقدمے کے حوالے سے ان کی بہت مدد کی اور دونوں کی ملاقات 2016 میں ایک میوزک ویڈیو کے سیٹ پر ہوئی تھی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔