دبنگ خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والا گینگ گرفتار

ممبئی: بولی وُڈ فلموں کے سپر اسٹار سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے گینگ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر فریدآباد کی پولیس نے بدنام زمانہ لاؤرینس بشنو گینگ کے رکن کو گرفتار کیا جس نے چند ماہ قبل اسی شہر کے رہائشی شخص کو قتل کیا تھا، دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ اس قتل کے بعد اُن کا اگلا ٹارگٹ اداکار سلمان خان تھے، جن کی انہوں نے ریکی بھی کر لی تھی۔
پولیس کے مطابق چند روز قبل گرفتار ہونے والے اس گینگ نے انکشاف کیا کہ مقامی راشن اسٹور کے مالک کو قتل کرنے کے بعد وہ سلمان خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، اس حوالے سے گینگ کے ایک رکن راہول نے سلمان خان کی ریکی کرنے کے لیے ممبئی کا سفر بھی کیا اور باندرہ میں واقع اداکار کے اپارٹمنٹ کی ریکی کی اور دو دن تک اسی علاقے میں قیام بھی کیا۔
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ تمام ملزمان شارپ شوٹرز ہیں اور سلمان خان ملزمان کا دوسرا ہدف تھے۔ گرفتار ملزمان میں ایک ملزم 2018 میں بھی سلمان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کی وجہ سے گرفتار ہوچکا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔