اداکارہ سلمیٰ ظفر نے مردوں کی دوسری شادی کی حمایت کردی

کراچی: سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر نے مردوں کی دوسری شادی کی حمایت کردی، ان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ حق اور سچ بات کرتی ہوں، اسی وجہ سے تنازعات کی زد میں رہتی ہوں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں سلمیٰ ظفر نے کہا کہ جب خدا کی ذات نے مردوں کو چار شادیوں کی اجازت دی ہے تو ہم کون ہوتی ہیں جو روک سکیں، خدا کے قانون کے پیچھے کوئی نہ کوئی حکمت ہوتی ہے اور میں مردوں کی دوسری شادی کے حق میں ہوں لیکن اس میں انصاف ہونا چاہیے۔
سلمیٰ ظفر کا کہنا تھا کہ انہوں نے لیجنڈ اداکار معین اختر اورعمر شریف کے ساتھ کام کیا ہے جس پر انہیں فخر ہے کہ ان کو ایسے عظیم شخصیات کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ سلمیٰ ظفر نے کہا کہ اداکاری کے ساتھ شعر و ادب سے بھی لگاؤ ہے اور میں عشقیہ نہیں بلکہ دعائیہ شعر کہتی ہوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔