سلامتی کونسل ممالک کو بھارتی دہشت گردی کے ثبوت فراہم!

اسلام آباد: پاکستان نے سلامتی کونسل ممالک کو بھارتی دہشت گردی کے ثبوت فراہم کردیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق دفتر خارجہ میں سلامتی کونسل کے مستقل رکن ملکوں کے سفیروں کو پاکستان کے خلاف بھارتی دہشت گردی کے ثبوتوں پرمبنی ڈوزیئر دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کررہا ہے، بھارتی مہم جوئی اور اقدامات سے امن کو خطرات لاحق ہیں۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان کے خلاف بھارتی سازشوں کا پردہ ثبوتوں کے ساتھ چاک کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔