بجلی بندش سے تنگ عوام کے لیے سجاد علی کا گانا

کراچی: ملک کے سینئر اور مقبول گلوکار سجاد علی کا پاکستان میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے حوالے سے گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
گلوکار سجاد علی نے اپنے ٹیلنٹ کو استعمال کرتے ہوئے شاندار دُھن پر موسیقی کا بہترین استعمال کیا۔
گلوکار کا تخلیق کردہ گانا یوں تو چند بول پر منحصر ہے لیکن میوزک کے ساتھ یہ مداحوں کو کافی پسند آرہا ہے۔
سجاد علی کے گانے کے بول پنجابی میں کچھ یوں ہیں، لائٹ آندی اے، لائٹ جاندی اے، لائٹ آندی اے تے کدی لائٹ جاندی اے۔
گلوکار سجاد علی کے ساتھ ویڈیو میں گٹار بجاتے موسیقار احسن پرویز مہدی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ان کے ساتھ گانے میں گلوکار نعمان جاوید اور خوبی علی بھی شامل ہیں۔
سجاد علی کا یہ گانا سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔