سجل علی کے جمائما کی فلم میں شامل ہونے کی وجہ سامنے آگئی

لندن: سجل علی کے جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم میں شامل ہونے کی وجہ سامنے آگئی، بھارت کے معروف فلم ڈائریکٹر شیکھر کپور نے سجل علی کو جمائما کی فلم میں کاسٹ کرنے کی وجہ سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔
شیکھر کپور کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ سجل علی کو فلم میں کاسٹ کرنے کے لیے بہت سے لوگوں نے کہا تھا۔ سجل علی نے اپنی آڈیشنز بھی بھیجے۔ وہ بہت خوبصورت ہیں اور ان کی آنکھوں میں بھولا پن ہے۔

شیکھر کپور کا مزید کہنا تھا کہ سجل علی کی ایکٹنگ میں ایک درد ہے اور ان کی پرفارمنس بہت مضبوط ہوتی ہے۔ وہ شرمیلی شخصیت ہیں اور نرم مزاج ہیں۔ ان سے کہا تھا کہ فلم میں روتی دھوتی نہیں بلکہ دبنگ لڑکی کے روپ میں سامنے آنا اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ میں سجل علی کے علاوہ بولی وُڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھی کردار ادا کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔