لندن: ہائی کمیشن پاکستان میں سائرہ پیٹر کی پرفارمینس اور عالمی ریکارڈ بنانے والے بچے سے ملاقات

پاکستان کی پہلی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے لندن ہائی کمیشن آف پاکستان میں عالمی ریکارڈ بنانے والے 10 سالہ پاکستانی بچے نادوب گل سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق نامور اوپیرا اسٹار نے ایک منٹ میں ریاضی کے 196 سوالات کے جوابات کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر نادوب گل کو مبارک باد پیش کی۔
اس موقع ان کا کہنا تھا کہ اس بچے نے عالمی ریکارڈ قائم کر کے نہ صرف پاکستان کا نام روشن کیا، بلکہ ورلڈ گنیز بک میں اپنا نام درج کرالیا ہے، بہ حیثیت پاکستانی میں اس بچے کے غیر معمولی کارنامے پر بے حد خوش ہوں۔

نادوب کے والدین نے سائرہ سے کہا کہ وہ ایک دراز عرصے سے سائرہ کے فین ہیں اور انھیں باقاعدگی کے ساتھ سوشل میڈیا پر فالو کر رہے ہیں۔ ان کے لیے یہ ملاقات کسی تعبیر خواب سے کم نہیں۔
بعد ازاں پاکستان ہائی کمیشن لندن میں مینارٹی ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں گلوکارہ سائرہ پیٹر نے پاکستان کے نامور شاعر صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کی فارسی غزلیں اپنی آواز میں پیش کرکے محفل میں رنگ جمادیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔