کنگ چارلس کی سالگرہ تقریب میں شرکت پر بہت خوش ہوں، سائرہ پیٹر

اسلام آباد: پاکستان کی پہلی اوپیرا اسٹار پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ سائرہ پیٹر کا کہنا ہے کہ جب بھی پاکستان اور میرے مداح یاد کرتے ہیں، میں چلی آتی ہوں۔ ان دنوں میں پاکستان کے خصوصی دورے پر ہوں اور بے حد خوش ہوں کہ مجھے برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد نے کنگ چارلس کی سالگرہ تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سی ایم جی، او بی ای نے بہت پذیرائی کی۔ وہ گزشتہ روز ڈیجیٹل میڈیا سے خصوصی گفتگو کررہی تھیں۔
سائرہ پیٹر نے بتایا کہ میں نے اسلام آباد لوک ورثہ کے سالانہ فوک میلے میں پرفارمنس دی تو اس کا بھی شاندار رسپانس ملا۔ وفاقی وزیر برائے ثقافت جمال شاہ کی درخواست پر علامہ اقبال کے کلام شکوہ، جواب شکوہ کو اوپیرا موسیقی میں پیش کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہوں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نگراں وفاقی وزیر جمال شاہ نے لوک میلے میں عمدہ پرفارمنس پر مجھے وزارت ثقافت کی جانب سے خصوصی شیلڈ سے بھی نوازا، جس پر حکومت کی بے حد شکر گزار ہوں۔ سائرہ نے مزید کہا کہ اس ماہ پی این سی اے میں میرا سولو کنسرٹ ہورہا ہے، جس میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کی لوک کہانی پر مبنی میں اپنے اوپیرا "ماروی کے آنسو” سمیت دیگر گیت بھی پیش کروں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔