فنکار پرفیکٹ زندگی کی جھوٹی تصاویر پوسٹ نہ کریں، صحیفہ جبار

کراچی: معروف ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ساتھی فنکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مداحوں کے سامنے پرفیکٹ زندگی کی جھوٹی تصاویر مت پوسٹ کریں۔
صحیفہ نے انسٹا گرام کی پوسٹ میں لکھا کہ انفلوئنسر اور فنکار صرف اچھے لمحات شیئر کرتے ہیں اور ناخوش گوار واقعات کو خفیہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے ساتھی شوبز شخصیات سے درخواست کی کہ وہ فالوورز اور مداحوں کو وہ سکھائیں جو والدین نے ہمیں سکھایا کہ کیسے شادی جیسے نازک رشتے کو نبھانا ہے اور کیسے اس رشتے میں رہ کر مشکلات کا سامنا کرنا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ جب لوگ سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کی تقریبات شیئر کرتے ہیں تو انہیں یہ بھی بتانا چاہیے کہ اس کے حصول کے لیے انہیں کتنی قربانیاں دینی پڑیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔